17 اکتوبر 2017 - 14:31
مطہری ثقافتی ادارے کے زیر اہتمام سرینگر میں کربلا کانفرنس کا انعقاد+ تصاویر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ روز ’’حسینی پیغام گھر گھر پہنچانے کا مشن‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ روز ’’حسینی پیغام گھر گھر پہنچانے کا مشن‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

کشمیر سے موصولہ تفصیلات کے مطابق، مطہری فکری و ثقافتی مرکز نامی ادارے کے اہتمام سے یہ کانفرنس سرینگر کے پاندریٹھن نامی علاقے میں منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر حسینی کربلا کا زندگی ساز پیغام نامی ایک کتاب کا مقابلہ بھی رکھا گیا جس میں نوجوان طلباء کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ کانفرنس میں علماء کرام و دانشوروں نے فلسفہ کربلا و شہادت، عصر حاضر میں کربلا کے تقاضے، شہدا کربلا کی مثالی زندگی اور حسینی جینے کا انداز جیسے مختلف عناوین پر مفصل روشنی ڈالی اس کے علاوہ معروف ذاکرین نے اپنے مخصوص انداز میں مرثیہ پڑھے۔ کانفرنس میں مولانا احمد سلطانی، مولانامیر مصطفے، مولانا غلام محمد گلزار، ڈاکٹر پیر سمیر شفیع صدیقی، آغا سید محمد رضوی، مولانا توصیف احمد اور مولانا شیخ غلام حسین متو کے علاوہ دیگر علماء و دانشور حضرات نے خطاب کیا اور فلسفہ شہادت و قیام امام حسین علیہ اسلام پر مفصل روشنی ڈالی۔

رپورٹر: ساجد رسول